اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے اسلام آباد میں اس ملاقات میں کہاکہ ان کا ملک انرجی سیکٹر میں تعاون میں سنجیدہ ہے اور حکومت پاکستان ایران پاکستان گيس پائپ لائن مکمل کرنے اور ایران سے بجلی خریدنے میں پرعزم ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران وپاکستان کے انیسویں مشترکہ اقتصادی کمیشن میں ہونے والی پیشرفت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات مطلوبہ نتیجے تک پہنچیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169